تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:54

دوران پر واز طیارے کا انجن بند ، ایمرجنسی لینڈنگ ،اراکین اسمبلی سوار ہیں

جنگ نیوز -


ملتان…اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پر وازنے تکنیکی وجوہات کے باعث ملتان میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے جس میں کئی پارلیمنٹیرین بھی سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پر واز پی کے369جو اسلام آباد سے کراچی آرہی تھی کہ جہاز کا ایک انجن بند ہو گیا جس کے بعد کپتان نے ملتان ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ صورت کے باعث مسافرخوف زدہ ہو گئے اور بعض مسافروں نے اذانیں دینا شروع کر دیں۔ پی کے369میں جو اراکین اسمبلی موجود تھے ان میں نواب وسان،وسیم اختر،شیرمحمدبلوچ،فوزیہ وہاب،خواجہ سہیل،ڈاکٹر ندیم احسان،نعمان شیخ، مہیش ملہانی بھی طیارے میں سوار تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.