تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:18

صدر زرداری اور وزیر اعظم گیلانی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

جنگ نیوز -


اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت امریکی الزامات اور جمعرات کو منعقد ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کے حوالے سے ا علی سطحی اجلاس منعقد ہوا ہے۔صدر زرداری نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ سیاسی قیادت قومی اہمیت کے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کر لے گیایوان صدر میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں وزیر دفاع چودھری احمد مختار،سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر اور سیکریٹری جنرل سلمان فاروقی نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے پاک امریکہ تعلقات ،اقوام متحدہ کے اجلاس میں سائیڈ لائن ملاقاتوں اور موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی،ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کل جماعتی کانفرنس کا ایجنڈا اور سیکیورٹی حکام کی بریفنگ کے بارے میں بھی حکمت عملی طے کی گئی،اس سے قبل وزیر اعظم گیلانی نے صدر زرداری سے ون آن ون ملاقات کی ،صدارتی ترجمان کے بیان کے مطابق اس ملاقات میں موجودہ سیاسی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.