27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:18
سلیم شہزادقتل تحقیقاتی کمیشن :آئی ایس آیس معلومات فراہم کرے گی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سلیم شہزاد تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں آئی ایس آئی کی جانب سے سینئر صحافی کے قتل کے بارے میں معلومات فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت سلیم شہزاد تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں آئی ایس آئی کی جانب سے جواب داخل کیے جانے کا امکان ہے۔کمیشن کے ارکان میں آئی جی پنجاب جاوید اقبال، آئی جی اسلام آباد بنیامین، وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، جسٹس آغا رفیق اور پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت شامل ہیں۔