تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:29

صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اکتوبر کی سہ پہر طلب کر لیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اکتوبر کی سہ پہر چار بجے طلب کر لیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ا علامیے کے مطابق صدر زرداری نے یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی دفعہ ایک کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے طلب کیا ہے۔یہ قومی اسمبلی کیچوتھے پارلیمانی سال کا 35 واں اجلاس ہو گا،اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحق ڈار نے وزیر اعظم کو گزشتہ روز ایک خط تحریر کر کے قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ اجلاسوں کی بجائے موجودہ صورتحال پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس ہی طلب کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.