27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:40
اوگرا ،سے سی این جی لائسنسز کا 10 سالہ ریکارڈ طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اوگرا کی جانب سے دس سال کے دوران جاری کیے گئے سی این جی لائسنسز کا ریکارڈ طلب کرلیا،جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اقربا پروری اور کرپشن سنجیدہ معاملہ ہے۔سپریم کورٹ میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف مقدمے کی سماعت کی گئی۔عدالت نے درخواست گزار محمد یاسین کو ہدایت کہ وہ اوگرا کا پچھلے دس سال میں لائسنسز کے اجراء کا تقابلی جائزے سمیت ریکارڈ دستاویزی ثبوت کے ساتھ پیش کریں اوریہ بھی بتایا جائے کہ توقیر صادق کے دور میں کتنے سی این جی لائسنس جاری کیے گئے۔سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ اقربا پروری اور کرپشن ہورہی ہے، تبھی کیسز عدالت میں آرہے ہی۔،جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ توقیر صادق کی ایل ایل ایم کی ڈگری تین کمروں پر مشتمل دو نمبر امریکی یونیورسٹی کی ہے۔