تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:38

عسکریت پسندی کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے، عمران خان

اے آر وائی - پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عسکریت پسندی کے خاتمے کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی ہے اور آل پارٹیز کانفرنس میں اسکے علاوہ کوئی فیصلہ کیا گیا تو کامیابی ممکن نہیں ۔



سروسز اسپتال لاہور میں ڈینگی وارڈ کے دورے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ امریکی افغانستان میں مسئلے کا سیاسی حل تلاش کررہے ہیں تو ہم ایسا کیوں نہیں کرسکتے، امریکہ ہم پر ڈبل گیم کا الزام لگا رہا ہے اور ہم ڈالروں کے چکر میں اپنے ہی لوگوں پر بمباری کا بل بناکر خیرات مانگ رہے ہیں ۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے لیے ثالثی کرواسکتے ہیں مگر امریکہ کی غلام این آر او والی حکومت ایساکبھی نہیں چاہے گی ، حقانی نیٹ ورک کو طالبان سے مذ اکرات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اگر ان پر بھی بمباری کی گئی تو حقانی نیٹ ورک بھی ہمارے خلاف ہو جائے گا ۔



عمران خان نے ڈینگی کے خلاف پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا تاہم غیر ضروری اشتہاری مہم کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی دس ٹیمیں لاہور میں ڈینگی اسپرے کررہی ہیں جن کی تعداد میں مزید اضافہ بھی کیاجارہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.