27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:40
لاہور:بگرام میں قید7پاکستانیوں کی بازیابی کی استدعا
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے بگرام ائیر بیس میں 7 پاکستانیوں کی قید کے خلاف دائر درخواست پر کارروائی 4اکتوبر تک ملتوی کردی عدالت کے روبرو7 پاکستانیوں کی بازیابی کے لئے درخواست زیر سماعت ہے جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت ان افراد کو بازیاب کروا کے آزاد کرائے،عدالت نے اس کیس میں یو ایس ملٹری کمیشن کو فریق بنانے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔