تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:5

ملتان:چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق، 4افراد زخمی

جنگ نیوز -


ملتان…ملتان میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق اور 3 بچوں سمیت4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان کے محلہ کھٹکانا میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر2 بچے جاں بحق اور 3 بچے اوران کی ٹیچر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی، امدادی کارکنوں نے بچوں اور ان کی ٹیچر کو ملبے سے نکال کر نشتر اسپتال منتقل کیا ،جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ غلام محی الدین اور 12 سالہ تحرین شامل ہیں ،متاثرہ مکان پیپکو ملازم سلیم اختر کا ہے جہاں پر محلے کے بچے پڑھنے کے لئے آئے ہوئے تھے،چھت گرنے کی وجہ خستہ حال گارڈر بتائی جاتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.