تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:5

کرکٹر آصف کرپشن کیس کی سماعت کیلئے انگلینڈ روانہ

جنگ نیوز -


لاہور…کرکٹر محمد آصف دھوکہ دہی اورکرپشن کے کیس کی سماعت کے لیئے انگلینڈروانہ ہو گئے ہیں جبکہ سلمان بٹ دوتین روز میں جائیں گے۔آئی سی سی کی جانب سے پا بندی کا سامنا کرنے والے پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ ، محمد آصف اورمحمد عامرپر دھوکہ دہی اورکرپشن کے کیس کی سماعت برطانیہ کی عدالت میں 4 اکتوبر کو ہونا ہے۔ اس سماعت میں تینوں کرکٹرز کی موجودگی لازمی قراردی گئی ہے۔ محمدآصف سماعت کے لیئے لندن روانہ ہو گئے ہیں جبکہ سلمان بٹ نے انگلینڈکا ویزہ حاصل کر لیا ہے، وہ دوتین روز میں لندن روانہ ہو ں گے محمد عامر جو گزشتہ سماعت میں اعتراف جرم کر چکے ہیں پہلے ہی انگلینڈمیں ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.