27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:5
پاکستان میں امریکی کارروائی خود مختاری کیخلاف ہوگی،وزیراعظم گیلانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکاکے منفی پیغامات پاکستانی عوام کوغلط تاثردے رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے منفی پیغامات پاکستانی عوام کو تشویش میں مبتلا کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ا مریکا سے ملنے والے ایسے پیغاما ت ہماری دوستی کے مطابق نہیں ہوتے تو یہ میرے لیے مشکل کام ہوگا کہ اپنی عوام کو یہ باتیں سمجھائی جاسکیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے۔امریکا کیسے ہماری حدود میں داخل ہوکر خود حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ بھارت کے سول نیوکلئیر معاہدے سے امریکا مخالف جذبات پیدا ہوئے۔انھوں نے واضع کیا کہ امریکا کو پاکستان سے مساوی رویہ اختیارکرنا ہوگا۔