تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:17

امریکی سفیر کی سلمان بشیر سے 24گھنٹے میں دوسری ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹرنے سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات،خطے کی صورت حال اورموجودہ تعلقات پربات چیت کی۔امریکی سفیر کیمرون منٹر کی پاکستانی سیکریٹری خارجہ سے24گھنٹے میں یہ دوسری ملاقات تھی انہوں نے گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ میں ملاقات کی تھی۔حالیہ پاک امریکا تناؤ کے دوران الزامات میں امریکی سفیر بھی شامل ہو گئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کی مدد ختم کر نا ہو گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.