27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:17
امریکی سفیر کی صدر زرداری، رحمان ملک اور سلمان بشیرسے ملاقاتیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر نے منگل کی شب صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملاقات میں امریکی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال پر گفتگو کی۔دریں اثناء کمیرون منٹر نے سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں تیسری ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر بات چیت،اسی دوران امریکی سفیر نے وزیرداخلہ رحمن ملک سے بھی ملاقات کرکے دوطرفہ امور پر بات چیت کی۔