تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:17

کوئٹہ:دشت میں 3آئل ٹینکر ایک کنٹینرجلادیا گیا ،ایک زخمی

جنگ نیوز -


کوئٹہ… بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیٹو آئل ٹینکرز کو نذر آتش کر دیا فائرنگ کے نتیجے میں ایک کلینرزخمی ہو گیا۔مستونگ کے علاقے دشت میں کراچی سے قندھار جانے والے نیٹو سپلائی آئل ٹینکرز پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ایک نیٹو کنٹینرکو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائرنگ کرنے کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر لیویز پولیس ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.