تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:29

کندیاں میں ریلوے انجن بغیرڈرائیور 15کلومیٹرالٹی سمت چلتا رہا

جنگ نیوز -


کندیاں…کون کہتا ہے کہ ریل کے انجن نہیں چلتے۔ یہ چلتے ہیں بیشک الٹے اوربغیرڈرائیور، کندیاں میں ایک ریلوے انجن نے بغیرڈرائیورالٹاچلتے ہوئے 15 کلومیٹر فاصلہ طے کرلیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق کندیاں اسٹیشن پر مکینک انجن کی مرمت اور صفائی کر رہے تھے کہ انجن خود بخود چل پڑا اور 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 30 منٹ تک چلتا میانوالی ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا۔ ریلوے عملے نے غیر متوقع صورت حال سے نمٹنے کے لئے بنائی گئی مخصوص جگہ پر اسے زمین میں دھنسا کر روک لیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقع میں تخریب کاری کا امکان نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کچھ دیر بعد اسی ٹریک سے خوشحال ایکسپریس نے گزرنا تھا۔ حکام کے مطابق یہ ریلوے تاریخ میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے جس کی تحقیقات جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.