تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:29

پی آئی اے کی پرواز کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ

اے آر وائی - اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے تھری سکس نائن کو فنی خرابی کی وجہ سے ملتان ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔



ملتان ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پی آئی اے کے طیارے میں رکن قومی اسمبلی و پیپلزپارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب ، نعمان اسلام شیخ ، نواب علی وسان ، بشیر احمد بلوچ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر ، آصف سہیل ، قمبر منصور سمیت دیگر پارلیمینٹیرینز بھی شامل ہیں۔



فوزیہ وہاب نے ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خرابیاں معمول کا حصہ ہیں اسے سکینڈلائز نہ کیا جائے اور میڈیا کے توسط سے حکومت کو اپیل کی کہ ان خرابیوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ حکومت تو آپ خود ہیں فوزیہ وہاب نے جواباً مسکرانا بہتر سمجھا۔ ذرائع کے مطابق جہاز کو فنی خرابی کہ وجہ سے لینڈنگ کرنا پڑی اور خرابی دور ہوتے ہی فلائٹ اپنی منزل کی جانب پرواز کرجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.