تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:40

حکومت امریکا کو افغانستان سے نکلنے میں مددکرے،عمران خان

جنگ نیوز -


لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت حقانی نیٹ ورک پر اپنے اثرورسوخ اورامن مذاکرات کے ذریعے امریکا کو افغانستان سے نکلنے میں مدد دے۔ انہوں نے پیشکش کی کہ وہ حقانی نیٹ ورک کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہیں۔لاہورمیں سروسز اسپتال کے ڈینگی وارڈ کے دورے کے موقع پرعمران خاں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس صرف اس صورت میں کامیاب ہو سکتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں یہ باورکرلیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے قبائلی علاقوں سے فوج نکالنا ہو گی ، شمالی وزیرستان میں فوج کشی خود کشی ہو گی۔ عمران خاں نے کہا امریکا افغانستان سے نکلنے کے لئے خود سیاسی حل تلاش کر رہا ہے جبکہ ہم پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کے لئے دباوٴ ڈال رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ این آر او زدہ حکمرانوں کی وجہ سے امریکا نے ہمارے عسکری اداروں بھی دہشت گرد کہہ دیا ہے۔حقانی نیٹ ورک اورامن مذاکرات کے ذریعے امریکا کو افغانستان سے نکلنے میں مدد دی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.