تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:40

وزارت داخلہ کا خط الیکشن کمیشن کی خود مختاری کے منافی ہے،الیکشن کمیشن

جنگ نیوز -


اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے نادرا کے حوالے سے وزارت داخلہ کا خط مسترد کر دیا، کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کا خط الیکشن کمیشن کی خود مختاری کے منافی ہے۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط میں نادرا کے ساتھ معاملات وزارت کے زرئع طے کرنے کا کہا تھا، کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت تمام وفاقی اور صوبائی ایگزیکٹو اتھارٹیزالیکشن کمیشن کو معلومات دینے کی پابند ہیں۔ اجلاس میں آئندہ انتحابات کے دوران ووٹ ڈالنے کے لئے انگھوٹھے پر لگائی جانے والی سیاہی کی منظوری دی گئی جبکہ بیلٹ پیپر کے لیے درآمد ہونے والے کاغذ پر خصوصی نشان (واٹر مارک) ہو گا۔ پولیٹکل پارٹیز آرڈیننس 2002 کے تحت چھ نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا گیا جن میں متحدہ مسلم لیگ ،عوامی تحریک، مسلم موومنٹ پاکستان ، سندھ دوست تحریک ،پاکستان لبریشن فرنٹ اور اتحاد عالم اسلام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو سیاسی جماعتوں کو نشانات بھی الاٹ کئے گئے جن میں ہزارہ عوامی تحریک کو فٹبال اور پاکستان بیسک رائٹس موومنٹ کو پل کا نشان دیا گیا ہے۔ پاکستان میں مقیم کشمیریوں کے انتخابی عمل 2011 میں رجسٹریشن کے معاملے پر خصوصی اجلاس 30 ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.