27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:40
لاہور،پولیس کے تین شہدا کے بیٹوں کی بطورکانسٹیبل بھرتی کا حکم
جنگ نیوز -
لاہور…کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور احمد رضا طاہر نے شہید فیملی کلیم پر تین پولیس شہدا ء کے بیٹوں کو لاہور پولیس میں بطور کانسٹیبل بھر تی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور اس کے ساتھ ہی 10 ایس ڈی پی اوز کا تبادلہ بھی کردیاگیا ہے۔بھرتی ہونے والوں میں شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد یعقوب کا بیٹابابر علی ، سب انسپکٹر محمد صوبہ کا بیٹا شفاقت علی او کانسٹیبل محمد بشیر کا بیٹا ر محمد ساغر شامل ہیں۔اپنے ایک دوسرے حکم میں سی سی پی او ے ڈی ایس پی محمد جہانگیر کو ایس ڈی پی او رائیونڈ سرکل ، ملک منظور احمد کو سیکورٹی ڈویژن وہاں سے شمس الحق کو سیکورٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ امتیاز احمد بھلی کو ایس ڈی پی او گلشن راوی اور طارق محمود کو ایس ڈی پی او نوانکوٹ لگا دیا گیا ہے۔