تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:40

بھارت میں مخدوم امین فہیم کی مصروفیات،وزیراعلیٰ مہاراشٹرسے ملاقات

جنگ نیوز -


نئی دہلی…بھارت کے دورے پر گئے پاکستان کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے ممبئی میں مصروف دن گزارا، وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان اور بھارت کے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر سے ملاقات کی۔پاکستانی وفد میں وفاقی سیکریٹری تجارت ظفر محمود اور ادارہ فروغ تجارت کے سربراہ طارق اقبال پوری بھی موجودہیں۔ مخدوم امین فہیم نے بھارتی تاجروں کی طرف سے کپاس کے سودے منسوخ کرنے کا معاملہ اٹھایا۔وزیر اعلیٰ مہاراشٹر نے بھارت کی مرکزی حکومت کی طرف سے کپاس کی برآمد پر پابندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کپاس کی فروخت کے معاہدے منسوخ ہونے سے مقامی کسانوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ پرتھوی راج چوہان نے پاکستان کی طرف سے بھارتی فلموں کی سینماوٴں میں نمائش کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو بلا کسی رکاوٹ جاری رہنا چاہیئے۔مخدوم امین فہیم نے کہا کہ بھارت کو بھی اس حوالے سے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اور پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں کو درآمد کرنے کی اجازت دے، ریزو بینک کے ڈپٹی گورنر سے ملاقات میں پاک بھارت بینکاری تعاون پر بات کی گئی، بھارت کے مرکزی بینک کا وفد نومبر سے قبل پاکستان کا دورہ کرے گا۔دونوں ملکوں کے درمیان بینکاری کے شعبے میں تعاون کا حتمی فیصلہ نومبر میں سیکریٹری تجارت کے مذاکرات سے قبل کر لیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.