تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:28

حکومت پاکستان نے عازمین حج پر نئی پابندیاں عائد کردیں

جنگ نیوز -


اسلام آباد…حکومت پاکستان نے عازمین حج پر نئی پابندیاں کردیں ہیں،وزارت دفاع نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے کہ تین ایرلائنز کے علاوہ پاکستانی حاجی کسی اور ملکی و غیرملکی ایرلائن سے سفر نہیں کرسکتے۔وزارت دفاع نے ایف آئی اے امیگریشن کو ہدایت کی ہے کہ پی آئی اے ، سعودی ایرلائنز اور شاہین ایرلائنز کے علاوہ دیگر ایرلائنز کے ٹکٹ رکھنے والے عازمین حج کو روک دیا جائے ، عازمین حج کیلئے ایک اور آزمائش غیرملکی ایرلائنزکے ٹکٹ لینے والے عازمین حج کیسے حج پر جائیں گے ، ہزاروں پاکستانی عازمین حج نے خلیجی ایرلائنز سمیت کئی غیرملکی ایرلائنز کے ٹکٹ خرید رکھے ہیں ،ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پاس طیارے کم ، شاہین ائیر اور سعودی ایرلائنز پر نشستوں کی تعداد محدود ، یہ پرائیوٹ حج گروپس میں سفر حج پر جانیو الے پاکستانیوں کیلئے ایک اور مشکل ہے۔








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.