تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:14

صومالی قزاقوں نے جہاز اغوا کر لیا، سات پاکستانی سوار تھے

اے آر وائی - صومالی بحری قزاقوں نے ایک اور بحری جہاز اغوا کر لیا،ایم وی البیڈو میں سات پاکستانی بھی شامل ہیں۔ صومالی بحری قزاقوں نے کارگو شپ ایم وی البیڈو اور عملے کی رہائی کیلئے اسّی لاکھ ڈالر تاوان مانگا ہے۔ جہاز پر سوار پاکستانیوں کا ابھی تک اپنے اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہوا ہے۔



بحری جہازوں کے اغوا پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے کے مطابق صومالی قزاقوں نے یہ جہاز پچھلے سال چھبیس نومبر کو اغوا کیا۔ ایم وی البیڈو متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ جبل علی سے روانہ ہوا تھا۔ جہاز کینیا کی بندرگاہ ممباسا جا رہا تھا۔ جہاز کے عملے کی تعداد تیئس بتائی جا رہی ہے۔ جہاز میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور ایران کے شہری سوار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.