27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:5
صدر، وزیراعظم ملاقات،پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس نہ بلانےکافیصلہ
اے آر وائی - وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے ایوان صدراسلام آبادمیں صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں اے پی سی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اورپارلیمنٹ کا بند کمرے کا اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیاگیا۔
اجلاس میں آل پارٹیزکانفرنس کےایجنڈے،پاک امریکہ کشیدگی،قومی سلامتی امور اورمسلم لیگ نواز کی طرف سے پارلیمنٹ کا بند کمرے اجلاس بلانے کے امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں اس ملاقات میں وزیردفاع چوہدری احمدمختارسیکرٹری خارجہ سلمان بشیر اوردیگرحکام بھی شریک ہوگئے۔
اجلاس میں باہم مشاورت کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ فی الوقت پارلیمنٹ کابند کمرے کامشترکہ اجلاس نہیں بلایاجائے گا۔اورقومی اسمبلی کے اجلاس میں پاک امریکہ کشیدگی اورامریکی دھمکیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کیلئے دیگرسیاسی قیادت سے راہنمائی لی جائے گی۔