28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:29
حقانی نیٹ ورک کیخلاف پاکستان کیساتھ ملکر کارروائی کرنا چاہتے ہیں، امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی محکمہ خا رجہ نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف پاکستان کے ساتھ ملکر کر کارروائی کرنا چاہتا ہے۔ اوباما انتظامیہ پاکستان کی سویلین امداد بھی نہیں روکے گی۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے بتایا کہ حقانی نیٹ ورک پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ پابندی لگانے کیلئے قانونی نکات زیر غور ہیں۔ حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور رابطے بھی برقرار ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی نہ کی تو سوچیں گے کیا کرنا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کسی ثالثی کی ضرورت نہیں۔ وکٹوریا نولینڈ نے کشمیر پر پاک بھارت مذاکرات کا بھی خیرمقدم کیا۔