28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:51
کراچی:جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن ،12 گرفتار ،اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
کراچی:جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن ،12 گرفتار ،اسلحہ برآمد
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق گلشن حدید میں سونے کی تین دکانوں میں ڈکیتی اور نیشنل ہائی وے پر شہریوں سے لوٹ مار کی واردتوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے،ڈی ایس پی الطاف حسین کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کی پولیس نے ایک ملزم کو غیر قانونی اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔رضویہ تھانے کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور 2 پستول بھی برآمد کرلی گئیں ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،جس کے بعد انکے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا جاسکے گا۔