تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:13

پشاور سے العین جانیوالے طیارے کو کراچی میں اتار لیاگیا

جنگ نیوز -


کراچی ... پشاور سے متحدہ عرب امارات کے شہر العین جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز کو جنریٹر کی خرابی کے باعث کراچی میں اتار لیا گیا ،ذرائع کے مطابق العین جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 255کو کراچی میں اتار اگیا ہے ،جس میں پچانوے افراد سوار تھے ،علاوہ ازیں اسلام آباد سے اسکردوجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 451کو منسوخ کردیا گیا ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی سے مسقط جانے والی 225کو بھی منسوخ کردیا گیا جبکہ لاہور سے اسلام آباد جانیوالی پی کے 356کے بھی منسوخکئے جانے کی اطلاعات ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.