28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:51
نیشنل ٹی 20ٹورنامنٹ میںآ ج تین میچز کھیلے جائیں گے
جنگ نیوز -
کراچی…نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے،،گروپ بی میں موجود افغان چیتاز آج اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔کراچی میں جاری ایونٹ میں آج پہلا میچ دوپہر 12 بجے اسلام آباد لیپرڈز اور پشاور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گی، دوسرا میچ سہ پہر چار بجے فیصل آباد وولفز اور ملتان ٹائیگرز کے درمیان ہوگا۔ دن کے آخری میچ میں مہمان ٹیم افغان چیتاز اور راولپنڈی ریمز مدمقابل ہوں گی، یہ میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا، تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔