28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:51
میکسیکو : بوری میں بند 5انسانی سر برآمد
جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی…میکسیکو میں ایک اسکول کے سامنے سے بوری میں بند پانچ سر ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ منشیات کے گروہوں کی کارروائی ہوسکتی ہے۔میکسیکن پولیس کا کہناہے کہ 5سر ساحلی علاقے ایکا پولکو Acapulco میں پرائمری اسکول کے سامنے سے ملے جو بوری میں بندتھے۔ بوری سے ایک تحریر بھی ملی ہے جس میں منشیات کے 3 مبینہ اسمگلروں کو دھمکیاں دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام سر مردوں کے ہیں۔ ایک روز پہلے شہر کے مختلف مقامات سے بغیر سر کی کچھ جلی ہوئی لاشیں بھی ملی تھیں۔