28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:2
پشاور:وزیر اعظم آمد سے قبل پولیس کی کارروائی ، گاڑی سے اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور پولیس نے اسلحے سے بھری گاڑی شہر میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد امیں اسلحہ برآمد کر لیا۔یہ کارروائی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی پشاور سے آمد سے کچھ دیر پہلے رنگ روڈ پر تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں کی گئی۔پولیس کے مطابق ایک پک اپ گاڑی کی تلاشی کے دوران اس میں سے اسلحہ برآمد ہوا جو درہ آدم خیل سے پشاور لایا جا رہا تھا۔ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 21 کلاشن کوف، 50 ڈبے ڈیٹو نیٹرز، پستول ، بندوقیں، اور مختلف بور کے تین ہزار سے زیادہ کارتوس اورفاضل پرزہ جات شامل تھے۔ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔