تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:2

پی آئی اے فائٹ آپریشن میں بدانتظامی، پروازوں میں تاخیر

جنگ نیوز -


کراچی…طیاروں میں کمی اور خرابی کے باعث پی آئی اے کی متعدداندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ایئر لائن زرائع کے مطابق پی ائی اے کے 39 میں سے دس طیارے پرزہ جات کی عدم فراہمی اور فنی خرابی کے باعث گراوٴنڈ ہیں جس کے باعث پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا سلسلہ جاری ہے ۔آج بھی پی آئی اے کی پانچ پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کئی پروازیں تاخیر شکار ہیں۔ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پی کے 451 اور اسکردو سے اسلام آباد انے والی پرواز پی کے 452منسوخ کردی گئی۔ لاہور سے اسلام آباد جانے والی پی کے 356 کراچی سے مسقط جانے والی پی کے 225 اور مسقط سے کراچی آنے والی پرواز 226 بھی منسوخ کردی گئیں۔ اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پی کے 363ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد 1 بجے روانگی متوقع ہے۔ اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی کے 369 دو گھنٹے تاخیر سے شام پانچ بجے روانگی متوقع ہے، ابوظہبی سے پشاور آنے والی پی کے 218 سات گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر 12 بجے آمد متوقع ہے جبکہ کراچی سے ڈیرہ اسمعیل خان جانے والی پی کے 344 دو گھنٹے تاخیر کے بعد 3 بجے روانگی متوقع ہے ۔اسلام آباد سے لاہور جانے والی پی کے 385 سات گھنٹے تاخیر کے بعد ڈیڑھ بجے روانگی متوقع لاہور سے کوئٹہ جانے والی پی کے 323 چھ گھنٹے تاخیر کے بعد 3 بجے روانگی متوقع ہے ۔لاہور سے دہلی جانے والی پی کے 270ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کے بعد 7 بجے روانگی متوقع ہے،کراچی سے ملتان جانے والی پی کے 330 ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کے بعد شام 4.30بجے روانگی متوقع جبکہ فیصل آباد سے دبئی جانے والی پی کے 221 دس گھنٹے تاخیر سے 6 بجے روانگی متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.