تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:24

لاہور:وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صدارت میں ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈینگی کے تدارک کے لیے جاری مہم کا جائزہ لیا گیاوزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اس اجلاس میں منتخب نمائندے، چیف سیکرٹری ،متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز اور سری لنکن ٹیم کے سربراہ اور ماہرین نے شرکت کی، وزیر اعلیٰ نے تمام اسپتالوں سے ڈینگی مریضوں کا روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ شہر میں محکمہ لیبر کی 8 ڈسپنسریاں فعال کر دی گئی ہیں اورشہرسے14 اکتوبر تک 33 ہزار میٹر ٹن کوڑا کرکٹ تلف کر دیا جائیگا، وزیر اعلی نے شہر میں صفائی کی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.