تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:24

لاہور میں3 ڈینگی مریض دم توڑ گئے، مرنیوالوں کی تعداد105ہوگئی

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور میں ڈینگی کے ہاتھوں آج صبح اسٹوڈنٹ نرس سمیت تین افراد چل بسے،جس کے بعد شہر میں مرنے والوں کی تعداد 105ہوگئی،اسپتالوں میں ڈینگی کے شبے میں آنے والوں کی تعداد میں قدرے کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، وزیراعلیٰ نے اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کا روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کر دی،آج لاہور کے میو اسپتال میں ڈینگی سے مرنے والوں میں بلال گنج کا75سالہ گلزار اورلوہاری گیٹ کا26سالہ ارشادشامل ہیں جبکہ اس کا تیسرا شکار جنرل اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں ڈیوٹی دینے والی اسٹوڈنٹ نرس سترہ سالہ عاصمہ بنی، پنجاب میں مریضوں کی تعداد گیارہ ہزار چون تک چلی گئی ہے۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک دس ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبے میں آنے والوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ،تاہم مریضوں کی علاج سے متعلق مشکلات میں کمی نہیں آئی،لاہور میں وزیر اعلی شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس میں وائرس کیخلاف جاری مہم کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ لاہور میں محکمہ لیبر کی 8 ڈسپنسریاں فعال کر دی گئی ہیں اورشہرسے14 اکتوبر تک 33 ہزار میٹرک ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے تلف کر دیا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب نے شہر میں صفائی کی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.