تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:24

ٹنڈولکر بھارتی عوام کے بھگوان ہیں،میرے نہیں، شعیب اختر

جنگ نیوز -


نئی دہلی…سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنی متنازعہ کتاب کے حوالے سے بھارتی ردعمل کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی سے معافی نہیں مانگیں گے، سچن ٹنڈولکر بھارت کے بھگوان ہوں گے،ان کے نہیں۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہاکہ سچن ٹنڈولکر کے بارے میں مخصوص سیریز کی بات کی ہے،اس سیریز میں وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھاسکے، معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ٹنڈولکر بھارتی مداحوں کے بھگوان ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت میں جمہوریت ہے تو وہاں کے لوگوں کو سچ بھی سننے کا حوصلہ پیدا کرنا چاہئے، اگر انہیں سچ پسند نہیں تو ان کی کتاب نہ خریدیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.