تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:40

سروں کی ملکہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بیاسی سال کی ہوگئیں

جنگ نیوز -


ممبئی…سروں کی ملکہ کے نام سے مشہور بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بیاسی سال کی ہوگئیں ہیں،تیس ہزار سے زائد گیت گانے والی لتا منگیشکر نے اس عمرمیں بھی لوگوں کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔لتامنگیشکر بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں اٹھائیس ستمبر انیس سو انتیس میں پیدا ہوئی تھیں۔بھارتی فلم صنعت میں دی دی کے نام سے پہچانی جانے والی لتا منگیشکر نے اپنے کیریئر میں بیس مختلف زبانوں میں تیس ہزار سے ز ائدسولو ڈوئیٹ اور گروپ گانے گائے ہیں۔ اپنی گائیکی میں لتا منگیشکر نے کلاسیکل، پوپ، رومانوی، غزل اور بھجن تک سبھی کچھ نہایت ہی مہارت سے گایا۔ انیس سو چوہتر سے انیس سو اکیانوے تک سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے پر ان کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیاجاچکاہے۔ لتا منگیشکر، محمد رفیع، کشور کمار اور مکیش کمار سمیت اپنے دور کے تمام کامیاب گلوکاروں کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگاچکی ہیں۔ان کی بے مثال گائیکی کی بدولت انہیں متعدد بڑے اعزازات سے بھی نوازا جاچکاہے، جس میں بھارت کا سب سے بڑا سیویلین اعزاز بھارت رتنا بھی شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.