28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:40
کراچی میں دفعہ 144نافذ، تیس دن کیلئے جلسے جلوس پر پابندی عائد
جنگ نیوز -
کراچی…حکومت سندھ نے دفعہ 144 کے تحت کراچی میں جلسے جلوس، اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ جلوسوں اور ریلیوں پر تیس دن کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی، تاہم مذہبی جلوس اور جنازے پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔