28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:51
یورپی یونین کی بھارت کیساتھ آزادانہ تجارتی مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی
جنگ نیوز -
برسلز…جنگ نیوز…یورپی یونین نے بھارت کے ساتھ آزادانہ تجارت کے مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین 175 ارب یورو کے آزادانہ تجارت کے معاہدہ کیلئے بھارت کے ساتھ گذشتہ 3 سال سے مذاکرات سے اکتا چکی ہے اور اب اس نے کہا ہے کہ بھارت کو معاملات ختم کرنے کیلئے حتمی ڈیڈلائن دی جائے گی۔ یورپی یونین نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ فروری 2012ء تک معاملات نمٹا کر مذاکرات کو نتیجہ خیز بنائے ورنہ مذاکرات یا پیشکش کو ختم سمجھا جائے۔ یورپی یونین کے مطابق ڈنمارک نے بھارت کی طرف سے فری ٹریڈ ڈیل کیلئے التواء پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔