28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:51
جنوبی کوریا کا متنازع جزیرہ کے قریب بحری اڈہ قائم کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
سیول…جنگ نیوز…جنوبی کوریا نے متنازع جزیرہ ڈوکڈو کے قریب بحری اڈہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے جنگ کی صورت میں جنوبی کوریا کو جاپان پر برتری حاصل ہوجائے گی۔ گرینڈ نیشنل پارٹی کے رہنما چنگ می کیانگ نے کہا ہے کہ اس منصوبہ پر300 ملین ڈالر لاگت آئے گی جبکہ اس کا آغاز2012ء میں ہوگا۔ جنوبی کوریا نے اس متنازع علاقے میں کئی برسوں سے اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے جبکہ جاپان بھی اس پرملکیت کا دعویدار ہے۔ جنوبی کوریا نے اس جزیرہ سے ہوائی سروس کا آغاز کیا ہے جبکہ جاپان نے اپنے شہریوں کو اس ہوائی سروس کابائیکاٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔