تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:51

روسی وزیراعظم نے پلاسٹک سرجری کرالی

جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز…خبروں میں رہنے کے شوقین روسی وزیراعظم ولادی میر پیوٹن نے آئندہ انتخابات میں جواں نظر آنے کیلئے پلاسٹک سرجری کرالی ہے۔ روسی وزیراعظم جو سیاست کے علاوہ مارشل آرٹ اور موسیقی میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں اپنی وجاہت پر بھرپور توجہ دیتے ہیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سال 2012ء کے صدارتی الیکشن میں خوبصورت اور جواں نظر آنے کیلئے پلاسٹک سرجری کرالی ہے۔ ان کی پلاسٹک سرجری کے بارے میں انکشاف پارٹی اجلاس میں شرکت کے بعد سامنے آیا ہے۔ بعض سیاسی ماہرین نے ان کی پلاسٹک سرجری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پلاسٹک سرجری کرانے والے سیاسی رہنماؤں کی فہرست میں اٹلی کے وزیراعظم بارلسکونی اور لیبیا کے رہنما معمر قذافی بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.