تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:51

روس: نائب وزیراعظم کے عہدے میں توسیع کا اعلان

جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز…روس کے وزیراعظم ولادی میر پیوٹن نے وزارت خزانہ کے اعلیٰ اہلکار انتون سیلوانوف کو قائمقام وزیر خزانہ مقرر کرنے اور نائب وزیراعظم ایگور شوالوف کے عہدے میں توسیع کا اعلان کر دیا۔ الیکسی کودرن کو گزشتہ روز وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ وزیراعظم ولادی میر پیوٹن کی صدارتی امیدوار کیلئے نامزدگی کے اعلان کے بعد سابق وزیر خزانہ الیکس کودرن نے کہا تھا کہ وہ دمتری مدودف کے وزیراعظم بننے پر کابینہ میں کام نہیں کریں گے۔ ولادی میر پیوٹن نے کابینہ اجلاس کو بتایا کہ قائم مقام وزیر خزانہ کی تعیناتی اور نائب وزیراعظم کے عہدے میں توسیع کے دونوں فیصلے صدر دمتری مدودف کی رضا مندی اور اتفاق سے کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.