تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:51

دورہ بھارت سے قبل مکمل فٹ ہو جاؤں گا، اسٹیورٹ براڈ

جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ شیڈول دورہ بھارت سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے، بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر سخت حریف ہو گی ،اس لئے ہماری ٹیم پوری تیاری کے ساتھ سیریز میں حصہ لے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت متواتر شکستوں کا بدلہ لینے کے لئے حکمت عملی تیار کر رہی ہو گی تاہم سیریز میں ہماری ٹیم کو اس پر نفسیاتی برتری حاصل ہو گی، اگر ہماری ٹیم اس کی سرزمین پر بغیر کسی دباؤ کے کھیلی تو فتح ہمارا ہی مقدر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عالمی چمپئن کے خلاف کھیلے اس لئے وہ آئندہ ماہ حریف ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں شرکت کے خواہاں ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ وہ سیریز سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.