28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:51
لاہور:فیصل ٹاوٴن میں موٹرسائیکل دھماکے کامقدمہ درج
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے فیصل ٹاوٴن میں ہونے والے موٹر سائیکل دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،یہ مقدمہ تھانہ فیصل ٹاوٴن کے ایس ایچ او خالد فاروق کی مدعیت میں نا معلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ، مقدمے میں دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں ،ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی کے لئے موٹر سائیکل میں بارودی مواد رکھ کر دھماکا کیا۔پولیس ابھی تک واقعے کا کوئی سراغ نہیں لگاسکی ہے۔