28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:51
شکیرا ”لیٹن ریکارڈنگ اکیڈمی پرسن آف دیر ایئر“ قرار
جنگ نیوز -
میامی…جنگ نیوز…گلوکارہ شکیرا کو2011 ء کی ”لیٹن ریکارڈنگ اکیڈمی پرسن آف دیر ایئر“ قرار دیدیا گیا۔ گلوکارہ شکیرا جن کاتعلق کولمبیا سے ہے نے سات مرتبہ لاطینی گریمی ایوارڈز حاصل کیا ہے، ان کو نیااعزاز نومبر کو 12 ویں سالانہ ٹریبیوٹ گالا تقریب میں دیا جائے گا۔ شکیرا کو اس سال تین ایوارڈز ملے جن میں البم آف دی ایئر ایوارڈ بھی شامل ہے۔ 34 سالہ شکیرا لاطینی ریکارڈنگ گریمی پرسن آف دی ایئر 2011ء کا اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین گلوکارہ ہے۔ شکیرا نے مذکورہ ایوارڈ کو اپنے لئے ایک حقیقی اعزاز قراردیا ہے اور کہا ہے کہ اس ایوارڈ کے ذریعے اس کی اصل قدردانی کا اظہار ہوتا ہے۔