تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:51

کلرکہارحادثہ اوورلوڈنگ ، ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، رپورٹ

جنگ نیوز -


فیصل آباد…کلر کہار میں حادثے کا شکار ہونیو الی بس کی موٹر وہیکل ایگزمنر لیبارٹری رپورٹ آگئی ہے۔ جس کے مطابق نا تو بس کے انجن میں خرابی تھی اور نا ہی بریک فیل ہوئے تھے، واقع ڈائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔فیصل آباد میں تعلیمی اور تجارتی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں تاہم ملت ٹاوٴن میں تاجر تنظیموں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،ضلع فیصل آباد کے تعلیمی اداروں میں آج معمول کے مطابق تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے۔ بازارکھل گئے ہیں ،لیکن ملت ٹاوٴن میں سوگ کی فضاء برقرار ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کے گھرو میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قبرستان میں بھی لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔ ملت ٹاوٴن کی تاجر تنظیموں کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور تمام بازار بند ہیں۔ملت اسکول کے پرنسل حفیظ انور کے بھائی شفیق انور نے جیو نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی قانونی کارروائی کے لئے نہیں بلایا اور نا ہی حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پکنک کے لئے دو بسوں کا انتظام کیا گیا تھا لیکن بچوں کا اصرار پر تھا کہ انہیں ایک ساتھ ایک ہی بس میں جانا ہے۔ادھر کلر کہار حادثے کا شکار ہونے والی بس کی موٹر وہیکل ایگزمنر لیبارٹری رپورٹ آگئی ہے۔ جس کے مطابق نا تو بس کے انجن میں خرابی تھی اور نہ ہی بریک فیل ہوئے تھے بلکہ حادثہ اوور لوڈنگ اور ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او سید علی محسن کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ کلرکہار میں درج کرلیاگیا ہے اور تحقیقاتی ٹیم بس اوراسکول مالکان سے تحقیقات کے لئے فیصل آبادروانہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس مالکان اور اسکول انتظامیہ دونوں قصور وار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.