28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:2
شاہ رخ خان کی فلم ”را۔ ون“ مہنگی ترین ہو گی
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز…بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی تخلیق ”را۔ ون“ مہنگی ترین فلم ہو گی۔ فلم ایک ارب 60 کروڑ روپے سے تیار کی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 35 کروڑ روپے صرف پبلسٹی کی مد میں رکھے گئے ہیں ۔ شاہ رخ خان فلم کی تشہیر کیلئے فلم کی ہیروئن کرینہ کپور کے ساتھ 36 ملکی اور غیر ملکی شہروں کا دورہ کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ را ون کی میوزک لانچنگ کی تقریب پربھی پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا تھا۔ تقریب میں بڑے بڑے فنکاروں نے لائیوپرفارم کیا۔ فلم میں سات گانے ہیں ۔ میوزک لورز کا کہنا ہے کہ سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم بالی ووڈ میں بزنس کے حوالے سے کوئی نیا ریکارڈ بنا پاتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی ہو گا۔