28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:29
امریکا ہار کا نزلہ پاکستان پر گرا رہا ہے،عمران خان
جنگ نیوز -
لاہور…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں جنگ ہارچکا ہے،جس کا نزلہ پاکستان پرگرا یا جارہا ہے، دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، قبائلی علاقوں میں جنگ سے نہیں سیاسی بات چیت سے مسئلہ حل ہو گا۔ شوکت خانم اسپتال میں نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس میں واشگاف الفاظ میں اپنا موقف پیش کریں گے کہ حقانی گروپ کے خلاف کارروائی مسئلے کا حل نہیں،ساڑھے تین لاکھ قبائلی مارے جائیں گے،فریقین بیٹھ کر مسئلے پر بات چیت کریں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت تھوڑے سے پیسوں کے لئے امریکہ کی غلامی کر رہی ہے ،اس کا نتیجہ سامنے آ گیا، وہ اپنے عوام کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہوہ پاکستان کی وجہ سے ناکام ہوا ،عمران خان نے کہا کہ کینسر کا علاج سستا نہیں،شوکت خانم واحد ادارہ ہے جو 107 کروڑ روپے خسارے میں بھی 75 فی صد مریضوں کا مفت علاج کر رہا ہے۔