تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:29

پاکستان ریلوے ٹرینوں کی بندش کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

جنگ نیوز -


لاہور…ریلوے میں ٹرینوں کی بندش کا نیاریکارڈ قائم ہو گیا،آج 115 مسافرٹرینوں کے ساتھ تمام مال گاڑیاں بھی عارضی طور پر بند کر دی گئیں، محکمہ ریلوے میں وسیع پیمانے پر انجنوں کی بندش سے کئی مسائل نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے،مال گاڑیوں کے بعد عارضی طور پر بند کی جانے والی مسافر ٹرینوں کی تعداد بھی 115 تک جا پہنچی جس سے ریلوے آمدنی میں ریکارڈ کمی ہونا شروع ہو گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 550 انجنوں میں سے آج صرف 86انجن آپریشنل ہیں ان میں سے بھی 11انجن جواب دے گئے۔ریلوے ذرائع کے مطابق انجنوں کی کمی دورہونیتک ٹرینوں کی عارضی بندش کاسلسلہ جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.