28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:40
نیشنل ٹی20 کپ:پشاور پینتھرز نے اسلام آباد لیپرڈز کو ہرا دیا
جنگ نیوز -
کراچی…نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پشاور پینتھرز نے اسلام آباد لیپرڈز کو شکست دے کر ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کیا۔کراچی میں جاری ایونٹ میں اسلام آباد لیپرڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پشاور پینتھرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 150 رنز اسکور کئے۔ آفتاب عالم 36 اور رفعت اللہ مہمند 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسلام آباد لیپرڈز کے زوہیب احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں اسلام آباد لیپرڈز کا آغاز اچھا نہ تھا، پہلے4 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے آوٴٹ ہونے کے بعد اسلام آباد کے بیٹسمین سنبھل کر نہ کھیل سکے، پوری ٹیم 122رنزپرآوٴٹ ہوگئی۔ نعیم انجم 40 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بیٹسمین رہے،پہلا قومی ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنیوالے نعمان حبیب نے چاراورعمرگل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔