28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:51
یمنی وزیردفاع کاربم حملے میں بال بال بچ گئے، متعدد محافظ زخمی
جنگ نیوز -
صنعاء…جنگ نیوز…یمن کے وزیر دفاع ناصر علی کاربم دھماکے میں بال بال بچ گئے جب کہ متعدد محافظ زخمی ہوگئے۔بدھ کو عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے وزیر دفاع ناصر علی اپنے قافلے کے ہمراہ جارہے تھے کہ ایک کارسوار خود کش بمبارنے بارود سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں متعدد یمنی فوجی زخمی ہوگئے تاہم یمنی وزیردفاع محفوظ رہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ یمن میں حالیہ دنوں میں تشدد کے واقعات میں شدت آئی ہے، صدر صالح کے حامی اور مخالفین کے درمیان دارالحکومت صنعا میں لڑائی جاری ہے۔صدر صالح جون میں ایک حملے میں زخمی ہو گئے تھے اور علاج کے لیے سعودی عرب چلے گئے تھے،وہ جمعہ کو ہی وطن واپس آئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں کم سے کم 100 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔