28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:29
لاہور میں ڈینگی سے نرس جاں بحق،جاں بحق افراد کی تعداد 106ہو گئی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں گذشتہ24گھنٹوں میں ڈینگی کے ہاتھوں آج صبح اسٹوڈنٹ نرس سمیت چارافراد چل بسے،،لاہور میں مرنیوالوں کی تعداد 106 اور پنجاب میں 115ہوگئی ہے،وزیراعلیٰ نے اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کا روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی ہے دی۔یونیفارم کی پابندی کی خلاف ورزی پر لاہور میں دونجی سکول بند کردئیے گئے۔آج لاہور کے میو اسپتال میں ڈینگی سے مرنیوالوں میں بلال گنج کا75سالہ گلزار اورلوہاری گیٹ کا26سالہ ارشادشامل ہیں جبکہ ڈینگی بخار کا تیسرا شکار جنرل اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں ڈیوٹی دینے والی اسٹوڈنٹ نرس سترہ سالہ عاصمہ ہوئی ،عاصمہ کنول کاتعلق کوٹ ادوسے تھا اوروہ ڈینگی وارڈمیں ڈیوٹی دے رہی تھی۔ ڈیوٹی کے دوران وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئیں اورآج صبح انتقال کرگئیں،جنرل اسپتال انتظامیہ نے اس کیلئے تمغہ شجاعت کی سفارش کی ہے۔