28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:29
پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد11054ہو گئی
جنگ نیوز -
لاہور… پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد گیارہ ہزار چون ہو گئی ہے۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک دس ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 400بیڈ بستروں کا اضافہ کردیا گیاہے ۔اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبے میں آنے والوں کی تعداد میں اگرچہ کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،تاہم مریضوں کی علاج سے متعلق مشکلات میں کمی نہیں آئی۔لاہور میں وزیر اعلی شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ محکمہ لیبر کی 8 ڈسپنسریاں فعال کر دی گئی ہیں اورشہرسے14 اکتوبر تک 33 ہزار میٹرک ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے تلف کر دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر میں صفائی کی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔