تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:29

بدینمیں پشتوں کی مرمت نہ ہوسکی، لوگ بیماریوں سے نبردآزما

جنگ نیوز -


بدین…بدین میں سیم نالوں کے پشتوں کی مرمت نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے سیلابی پانی کی نکاسی کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔ادھر کئی علاقوں میں لوگ مختلف بیماریوں سے نبردآزما ہیں۔بدین میں نیوی چک ،بلو چک ،زیرو پوائنٹ سمیت ساحلی پٹی کے تمام علاقوں میں سیم نالوں کے ٹوٹے ہوئے پشتوں کی مرمت کا کام نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے پانی اب تک کھڑا ہے۔ ملکانی شریف اور ملحقہ علاقوں میں ایل بی او ڈی اور پران ندی سے آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی ہے۔ضلع میر پور خاص کے مختلف رہائشی علاقوں ،ریلوے سب وے برج اور سرکاری دفاتر میں اب بھی پانی موجود ہے جس کے نکاس کے لئے انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔سانگھڑکی مرکزی شاہراہ زیرآب آنے سے سانگھڑ کا نواب شاہ سے گزشتہ ایک ہفتے رابطہ منقطع ہے۔نوکوٹ کے سیم نالے کاپل بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کی وجہ سے ضلع میر پور خاص کا تھرپارکر سے زمینی رابطہ کٹا ہوا ہے۔دادو، نوشہروفیروز، مورو اور خیر پور میں بھی سیلابی پانی جمع ہے۔ نکاسی آب نہ ہونے کے باعث ان علاقوں میں پیٹ اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔جھڈو کے بیشتر علاقے تاحال زیرآب ہیں اور مختلف بازاروں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.